ایل بی ڈبلیو آؤٹ لینے کے چکر میں لیا گیا ری ویو سوشل میڈیا پر مذاق بن گیا ہے، جسے صارفین انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ کا بدترین ری ویو قرار دے رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ اور بنگلادیش کی ٹیموں کے مابین پہلے ٹیسٹ کے دوران بنگلادیش کے فاسٹ باؤلر تسکین احمد کی ایک شاندار گیند کیوی بلے باز راس ٹیلر کے بلے پر جا لگی، لیکن بنگلالی ٹائیگرز نے ایل بی ڈبلیو آؤٹ قرار دلوانے کیلئے ایمپائر سے زبردست اپیل کی، جسے ایمپائر نے مسترد کرتے ہوئے اسے ناٹ آؤٹ قرار دیا، لیکن بنگلہ دیش کی ٹیم نے مشاورت سے واضح طور پر بلے سے لگنے والی بال کا ری ویو لے لیا۔
One of the strange review in the cricket history. #NZvBAN #Bangladesh #review @CricCrazyJohns @BLACKCAPS @BCBtigers @mufaddal_vohra pic.twitter.com/q25zeGKlx8
— Cricket news (@Cricketdetailss) January 4, 2022
ری ویو سے صاف ظاہر ہوا کہ بال براہ راست بلے کے درمیان میں لگی تھی، اور راس ٹیلر کے آؤٹ ہونے کا کوئی امکان نہیں، اس کے بعد کمنٹیٹر بھی زور زور سے ہنسنے لگے۔ اس ریویو کی ویڈیو کو سوشل میڈیا پر بہت زیادہ شیئر کیا جارہا ہے، اور صارفین اسے اب تک کا بدترین ریویو قرار دے رہے ہیں۔