وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد کورونا کا شکار ہو گئیں

4  جنوری‬‮  2022

ڈاکٹر یاسمین راشد کے بیٹے کا امریکہ پہنچنے کے بعد کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا، جس کے بعد ڈاکٹر یاسمین راشد نے بھی اپنا ٹیسٹ کرایا جو مثبت آ گیا ہے۔

ڈاکٹر یاسمین کے ترجمان کے مطابق کورونا کی تشخیص کے بعد ڈاکٹر یاسمین راشد نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے، اور وہ گھر سے ہی اپنے سرکاری امور سرانجام دیں گی۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ یاسمین راشد آج ڈینگی کی روک تھام سے متعلق اجلاس میں شریک تھیں، جس میں چیف سیکرٹری بھی موجود تھے، اس لئےاجلاس میں شریک تمام افراد کو بھی کورونا ٹیسٹ کرانے کا کہا گیا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved