ایران کا حملہ ناکام بنانے پر اسرائیلی شہریوں کا اردن کے شاہ عبداللہ کیلئے پیار بھرا پیغام

15  اپریل‬‮  2024

ایرانی حملے کو ناکام بنانے میں اسرائیل سے تعاون کرنے پر اسرائیلی شہریوں نے اردن کے شاہ عبداللہ کیلئے محبت بھرے پیغامات جاری کردئیے۔

سوشل میڈیا پر اردن کے شاہ عبداللہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اسرائیلی شہریوں نے اپنے پیار بھرے پیغامات میں کہا کہ ہمیں تم سے پیار ہے۔

اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل پر ایرانی حملے کے موقع پر اردن اوراسرائیل نے تاریخ میں پہلی مرتبہ فوجی تعاون کیا ہے۔

دوسری جانب اردن کی حکومت کا کہنا ہے کہ انہوں نے اسرائیل کے ساتھ فوجی تعاون سے انکار کردیا تھا اور واضح کیا کہ اسرائیل کوآپریشن کیلئے فضائی حدود نہیں دی جائے گی اور نہ ہی اردن کی فضائی حدود سے ایرانی میزائل اور ڈرونز کو گزرنے دیں گے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved