اپنے 35 سالہ سیاسی کیرئیر میں سعودی عرب سے اتنا بڑا وفد پاکستان میں نہیں دیکھا، سعودی وزیر خارجہ

16  اپریل‬‮  2024

 پاکستان کے دورے پر وفد کے ہمراہ آئے ہوئے سعودی وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ سرمایہ کاری کے حوالے سے ہم سے جو ہو سکا کریں گے۔

سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے پاکستانی وزیرخارجہ اسحاق ڈار کے ہمراہ  میڈیا بریفنگ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دورہ وزیراعظم شہباز شریف اور ولی عہد کی ملاقات کا نتیجہ ہے اور یہ دورہ انتہائی مثبت رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی جانب سے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں، اور پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے ہم سے جو ہو سکا کریں گے۔

سعودی وزیرخارجہ نے کہا کہ ایس آئی ایف سی کے پلیٹ فارم پر سرمایہ کاری کے حوالے سے انتہائی سنجیدگی دیکھنے میں آئی۔

شہزادہ فیصل بن فرحان کا کہنا تھا کہ اپنی 35 سالہ سیاسی زندگی میں سعودی عرب سے اتنا بڑا اور اعلی سطح کا وفد پاکستان میں نہیں دیکھا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کے مواقع موجود ہیں، اہم کام آئندہ چند مہینوں میں ہوگا، ہم معاشی ترقی اور علاقے کی سکیورٹی کیلئے ملکر کام کریں گے اور ہم اس دورے سے پرامید ہیں۔

سعودی وزیر خارجہ کا کہنا تھاکہ  پاکستان اور سعودی عرب میں تعمیری گفتگو ہوئی، اس کا فالو اپ کریں گے، پاکستان کی ترقی میں بھرپور کردار ادا کریں گے، سعودی عرب کو باضابطہ طور پر آئی سی ایف سی سے متعلق آگاہ کیا گیا اور اس پر تفصیلی بریفنگ تھی، نئی اپروچ ہمیں پسند آئی جس سے ہمیں اعتماد ملا۔

غزہ  کے حوالے سے سوال کے جواب میں سعودی وزیرخارجہ نے کہاکہ غزہ کی صورت  حال مکمل طور پر بین الاقوامی قوانین کی ناکامی اور ناقابل قبول ہے۔

انہوں نے کہا کہ غزہ میں 33 ہزار سے زیادہ افراد شہید ہو چکے ہیں، وہاں امداد پہنچانے پر پابندی ناقابل قبول ہے۔

سعودی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ 6 مغربی کارکنوں کے مرنے کے بعد عالمی سطح پر رویہ اگرچہ تبدیل ہوا ہے، مگربین الاقوامی طور پر ہمیں دہرے معیار اور منافقت کا سامنا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved