پی آئی اے کیلئے نجکاری کمیشن نے ناقص حکمت عملی مرتب کی

18  اپریل‬‮  2024

گھاٹے میں چلنے والی قومی فضائی کمپنی پی آئی اے کے لیے نجکاری کمیشن نے نا قص حکمت عملی مرتب کی ہے ۔

ایکسپر یشن آف انٹر سٹ (ای او آئی)کے تحت حکومت نے منافع بخش روٹس کے لیے کوئی ضمانتیں طلب نہیں کی ہیں، سیلز پر چیز ایگر یمنٹ (ایس پی اے ) میں جہاں تک پی آئی اے کے برانڈ کا تعلق ہے بزنس اور روٹس کی نشاندہی ہونی چاہیے۔

اگر کوئی غیر ملکی سرمایہ کار پی آئی اے کو لے کر دنیا میں تمام تر منافع بخش منزلوں کے لیے پی آئی اے کو مقامی اور ملانے والی منزلوں تک محدود کرتا ہے تو حکومت اس پر کیو ں کر پابندی لگا سکے گی۔

جب اس کا معاہدے یا سودے میں کوئی ذکر نہ ہو، ہوا بازی ماہرین کے سر سری تخمینوں کے مطابق ٹکٹنکنگ سے حاصل اور کسی غیر ملکی خریدار کے منافع کے لیے ایک ارب ڈالرز سالانہ کا زر مبادلہ درکا ہوگا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved