’ایکس‘ پر پابندی ختم کی جائے، خواجہ سعد رفیق

18  اپریل‬‮  2024

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ مائکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر پابندی ختم کی جائے۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں ان کا کہنا تھا کہ نگران حکومت کے دور میں لگائی گئی اس پابندی کا کسی کو کوئی فائدہ نہیں ہوا۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ جگ ہنسائی سے بچا جائے اور سیاست کا مقابلہ صرف سیاست سے ہوگا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ میں وزارت داخلہ اور پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن (پی ٹی اے) کی جانب سے رپورٹس جمع کرائے جانے کے باوجود ٹوئٹر کی سروس بحالی سے متعلق فیصلہ نہ ہوسکا تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved