زرمبادلہ ذخائر مضبوط اور شرح تبادلہ مستحکم، روپےکی قدر مزید گرنے کا امکان نہیں، وزیر خزانہ

18  اپریل‬‮  2024

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات میں روپےکی قدر مزیدگرنےکا امکان نہیں ہے۔ 

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور بلوم برگ حکام درمیان راؤنڈ ٹیبل اجلاس ہوا جس میں پاکستان کی معیشت سمیت دیگر امور پر بات کی گئی۔

اس دوران وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان کے زرمبادلہ ذخائرمضبوط اور شرح تبادلہ مستحکم ہیں، آنے والے برسوں میں معاشی شرح نمو 4 فیصد سے تجاوز کرجائے گی۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف مشن کا دورہ پاکستان مئی میں متوقع ہے، آئی ایم ایف سے مذاکرات میں روپےکی قدر مزیدگرنےکا امکان نہیں ہے، روپےکی قدرمیں مزید کمی کی کوئی وجہ نظرنہیں آتی، روپے کی قدر میں سالانہ روایتی 6 سے8 فیصد سےزیادہ کمی کا کوئی جواز نہیں۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھاکہ ترسیلات زر اوربرآمدات میں اضافہ ہورہا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved