پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 43 پوائنٹس کی کمی

18  اپریل‬‮  2024

پاکستان اسٹاک ایکسچینج ایک بار پھر 100 انڈیکس میں اتار چڑھاؤ کے باعث سب کی توجہ حاصل کر رہا ہے۔

آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 43 پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی ہے۔

100 انڈیکس میں کمی کے ساتھ ہی کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 70 ہزار 290 پوائنٹس پر بند ہوا ہے۔

واضح رہے اس سے قبل گزشتہ دنوں بھی کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان اسٹاک ایکسچنیج میں کاروبار کا آغاز انتہائی مثبت رہا۔

ٹریڈنگ کے دوران 100 انڈیکس نے 71 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کی، تاہم کاروبارکے اختتام پر 100 انڈیکس 60 پوئنٹس کی کمی کے ساتھ 70ہزار 483 پوائنٹس پر بند ہوا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved