عمران خان نے کہا مینڈیٹ چوری کرنیوالوں کے ساتھ مفاہمت نہیں ہو سکتی، شیخ وقاص

19  اپریل‬‮  2024

 پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ آج بانی تحریک انصاف عمران خان  نے واضح طور پر کہہ دیا ہے کہ مینڈیٹ چوری کرنے والوں کے ساتھ مفاہمت نہیں ہو سکتی۔

 شیخ وقاص نے صدر زرداری کی مفاہمت کی پیشکش پر بات کی۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں صدر زرداری نے کہا تھا کہ ہم اختلاف کو مل بیٹھ کر حل کریں، ملک کو جس چیز کی ضرورت ہے وہ ہمارے ایجنڈے میں شامل ہونی چاہیے، سیاسی قیادت اپنی ترجیحات کو ہائی لائٹ کریں، درپیش مشکلات میں ہم اختلافات لے کر نہیں چل سکتے۔

بعد ازاں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے صدر آصف ذرداری کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شدید تنقید کی تھی۔

 صدر کی مفاہمت کی پیشکش پر شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ عمران خان نے آج واضح طور پر کہا ہے کہ مینڈیٹ چوری کرنے والوں کے ساتھ مفاہمت نہیں ہو سکتی۔

دوسری جانب اس موقع  پر سینیٹر عرفان صدیقی نے شاہ محمود قریشی کو ہتھکڑی لگانے  پر  احتجاج کیا ۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved