عدالت کے حکم پر بشریٰ بی بی کا نجی اسپتال میں میڈیکل چیک اپ

20  اپریل‬‮  2024

عدالت کے حکم پر بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا نجی اسپتال میں طبی معائنہ کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی کے ہمراہ ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم اور سرکاری ڈاکٹروں کی ٹیم بھی نجی اسپتال میں موجود ہے، بشریٰ بی بی کے وکلا کی ٹیم بھی اسپتال میں موجود ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ بشریٰ بی بی کا معدے اور خون کا ٹیسٹ لیا جا رہا ہے اور بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ کی انڈو اسکوپی بھی کی جا رہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ انڈو اسکوپی کے علاوہ ڈاکٹر کی ہدایات پر بشریٰ بی بی کے دیگر ٹیسٹ بھی ہوں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز احتساب عدالت نے بشریٰ بی بی کی درخواست منظور کرتے ہوئے دو روز میں نجی اسپتال سے ان کے ٹیسٹ کروانے کا حکم دیا تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved