بشریٰ بی بی کی اچانک طبیعت خراب، بنی گالہ میں طبی معائنہ

23  اپریل‬‮  2024

بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی اچانک طبیعت خراب ہو گئی جب کہ بنی گالہ میں ان کا طبی معائنہ کیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو اچانک تیزابیت اور سینے میں تکلیف کی شکایت ہوئی جس کے بعد پمز کی لیڈی ڈاکٹروں نے بنی گالہ میں ان کا طبی معائنہ کیا ہے۔

ذرائع پی ٹی آئی کے مطابق ڈاکٹروں کی ٹیم نے کھانے پینے اور لائف اسٹائل میں تبدیلیاں تجویز کیں، بشریٰ بی بی کی معدے اور آنتوں کا جائزہ لینے کا مشورہ دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ عمران خان نے عدالت میں پیشی پر کہا تھا کہ بشریٰ بی بی کو ٹائلٹ کلینر کھانے میں ملا کر دیا گیا ہے، بشریٰ بی بی کی طبیعت بگڑتی جارہی ہے روز ان کے معدے میں جلن ہوتی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved