باجوہ نے قسم کھا کر کہا پی ٹی آئی حکومت نہیں گرائی، مجیب الرحمان شامی

23  اپریل‬‮  2024

سینئر صحافی مجیب الرحمان شامی نے انکشاف کیا ہے کہ جنرل ریٹائرڈ باجوہ نے قسم کھا کر کہا کہ امریکا کے ساتھ مل کر پی ٹی آئی حکومت نہیں گرائی گئی۔

 انہوں نے کہا کہ جنرل ریٹائرڈ باجوہ ان سے ایک شادی کی تقریب میں ملے تھے۔

مجیب الرحمان کا کہنا تھا کہ جنرل ریٹائرڈ باجوہ نے جیب سے قرآن پاک نکال کر اس پر قسم کھا کر کہا کہ نواز شریف کو خرابی صحت کی بنا پر لاہور سے لندن بھجوانے میں ان کا کوئی کردار نہیں تھا۔

سینئر صحافی کے مطابق سابق آرمی چیف نے قسم کھا کر کہا کہ انہوں نے اپنی مدت ملازمت میں توسیع کی بھی کوئی خواہش ظاہر نہیں کی تھی نہ اس کا کسی سے تقاضا کیا تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved