بشریٰ بی بی مکمل فٹ قرار، طبی رپورٹ

23  اپریل‬‮  2024

پمز ہسپتال کے ڈاکٹرز نے سابق وزایر اعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو مکمل فٹ قرار دے کر ان کی صحت کے حوالے سے تازہ ترین رپورٹ اعلی حکام کو بھجوا دی۔

 ذرائع نے بتایا کہ بشریٰ بی بی نے کل دوپہر سینے میں جلن کی شکایت کی تھی، دن کے وقت اڈیالہ جیل کے ڈاکٹرز نے معائنہ کر کے سابق خاتون اول کو صحت مند قرار دے دیا تھا۔

ذرائع نے کہا کہ بعد ازاں پمز ڈاکٹرز کی ٹیم نے رات کے وقت بنی گالہ میں بشریٰ بی بی کا تفصیلی طبی معائنہ کیا۔

پمز ذرائع کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز نے سابق خاتون اول کو پمز ہسپتال کے ماہرین اور ماہر امراض دل سے معائنہ کروانے کی تجویز دی، اس کے علاوہ پمز ہسپتال کے ڈاکٹرز نے بشری بی بی کا طبی معائنہ کر کے انہیں صرف کھانے میں احتیاط کا مشورہ دیا۔

واضح رہے کہ 2 اپریل کو بانی تحریک انصاف عمران خان نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو بنی گالا میں زہر دیا گیا ہے جس کے نشانات ان کی جلد اور زبان پر موجود ہیں لہٰذا ان کے میڈیکل چیک اپ کا حکم دیا جائے۔

4 اپریل کو سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کے معالج ڈاکٹر عاصم نے کہا تھا کہ بشریٰ بی بی کو کھانے میں زہر دینے کے کوئی اثرات نہیں ملے ہیں۔

یاد رہے کہ 19 اپریل کو اسلام آباد کی احتساب عدالت نے بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا نجی ہسپتال سے میڈیکل چیک اپ کرانے کا حکم دیا تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved