امریکا نے ایران کیساتھ تجارتی معاہدے کرنے والوں کو خبردار کردیا

23  اپریل‬‮  2024

 امریکی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی ملک کو ایران کے ساتھ تجارتی معاہدہ کرتے وقت پابندیوں کے ممکنہ خطرے سے آگاہ رہنا چاہیے۔

نجی جریدے کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان کے بیان میں پاکستان کا نام لیے بغیر کہا گیا ہے کہ ہم ایران کے ساتھ تجارتی معاہدوں پر غور کرنے والے کسی بھی ملک یا شخص کو امریکی پابندیوں کے ممکنہ خطرے سے آگاہ رہنے کا مشورہ دیتے ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ہم گزشتہ 20 برسوں سے پاکستان میں ایک سرکردہ سرمایہ کار ملک ہیں۔ پاکستان کی اقتصادی کامیابی امریکا کے بھی مفاد میں ہے اور ہم پاکستان کے ساتھ اپنی شراکت کو جاری رکھنے کے منتظر ہیں۔

خیال رہے کہ یہ بیان اُس وقت سامنے آیا ہے جب ایرانی صدر ابراہیم رئیسی پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر پہنچے ہیں جس کے دوران ملین ڈالرز کے معاہدے طے پانے کے امکانات ہیں۔

ایرانی صدر اور وزیراعظم شہباز شریف نے مشترکہ پریس کانفرنس میں پاک ایران تجارتی حجم کو 10 ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق کا ظہار کیا اور تجارت، سائنس ٹیکنالوجی، زراعت، صحت، ثقافت اور عدالتی معاملات سمیت مختلف شعبوں میں 8 معاہدوں پر دستخط کئے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved