عمران خان ڈیل کے تحت باہر آسکتے ہیں مگر ایسا کرنے سے انہیں سیاسی نقصان ہوگا، حامد خان

24  اپریل‬‮  2024

پی ٹی آئی رہنما سینیٹر حامد خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی ڈیل کے تحت باہر آسکتے ہیں مگر ایسا کرنے سے انہیں سیاسی نقصان ہوگا۔

حامد خان نے کہا کہ تحریک انصاف کے اندرونی اختلافات مسئلہ بن سکتے ہیں۔

ادھر پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا ہےکہ ہم مزاحمت نہیں کر رہے اور  مفاہمت سے انکار نہیں کر رہے، کوئی خفیہ مذاکرات نہیں ہو رہے، مذاکرات کریں گے تو اس سے آگاہ کریں گے۔

دوسری جانب وزیراطلاعات عطا تارڑ کا کہنا تھاکہ حکومت کی طرف سے بانی پی ٹی آئی سے مذاکرات کا تاثر بالکل غلط ہے، بانی پی ٹی آئی کو حکومت کی طرف سے مذاکرات کی ایسی کوئی پیشکش نہیں کی گئی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved