منہدم نسلہ ٹاور کے پلاٹ کو نیلام کر کے متاثرہ رہائشیوں کو پیسے دینے کا حکم

25  اپریل‬‮  2024

سپریم کورٹ نے غیرقانونی طور پر تعمیر کرنے پر منہدم کئے گئے نسلہ ٹاور کے پلاٹ کو آکشن کر کے متاثرین کو پیسے دینے کا حکم دے دیا۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں نسلہ ٹاور کے متاثرین کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

وکیل متاثرین نسلہ ٹاور نے بتایا کہ ہم کوئی 40 متاثرین ہیں ، نسلہ ٹاور کا مالک انتقال کر گیا ہے ، تاحال ہم کو معاوضہ نہیں دیا گیا، ہم کو معاوضہ ملنا تھا۔

سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ نسلہ ٹاور سے جڑا رفاعی پلاٹ تھا جس کے باعث اس کو گرایا گیا تھا، نسلہ ٹاور کے پلاٹ کو آکشن کر کے متاثرین کو پیسے دیئے جائیں۔

عدالت نے سندھی مسلم سوسائٹی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ سماعت پر اس سے متعلق رپورٹ جمع کرائیں، پلاٹ کی فروخت سے پہلے اشتہار دیا جائے، متاثرین اپنی ملکیت کی دستاویزات اور جو پیسے جمع کرائے تھے اس کی تفصیل جمع کرائیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved