پولیس نے ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کیس میں تفتیش کےبعد مزید 3 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار کئے گئے تینوں افراد ریمبو کے ساتھی ہیں۔
یاد رہے کہ 8 اکتوبر 2021ء کو متاثرہ خاتون عائشہ اکرم کی جانب سے پولیس کو دی گئی تحریری درخواست میں اس کے ساتھی ریمبو پر لگائے جانے والے الزامات کے بعد پولیس نے ریمبو سمیت 8 افراد کو گرفتار کر لیا تھا۔ آج کی 3 گرفتاریوں کے بعد زیر حراست افراد کی تعداد 11 ہو گئی ہے۔
دوسری جانب عائشہ اکرم کے ریمبو پر الزامات اور گرفتاری کے بعد دوران تفتیش نئے انکشافات سامنے آئے ہیں۔ پولیس نے ملزم ریمبو کے موبائل سے کچھ ڈیٹا نکالا ہے جس میں کچھ آڈیو ٹیپس بھی ہیں۔
ایک آڈیو ٹیپ میں ریمبو عائشہ سے پوچھتا ہے کہ مجرم 6 ہیں یا 7؟ عائشہ کہتی ہے کہ 6 ہیں، پھر ریمبو پوچھتا ہے کہ فی ملزم کتنے پیسے لئے جائیں ان میں سے زیادہ تر تو غریب ہیں؟ جس پر عائشہ کہتی ہے کہ انہوں نے مشکل سے 5،5 لاکھ ہی دینے ہیں۔
ایک اور آڈیو میں ریمبو عائشہ اکرم کو بلیک میل کرتا ہے اور کہتا ہے کہ میں دوسری ویڈیو میڈیا پر دے دوں گا۔ مجھے برباد کیا ہے میں تجھے بھی بربار کر دوں گا، نہ کھیلنے گے نہ کھیلنے دیں گے۔ جواب میں عائشہ اکرم کہتی ہے کہ میری فیملی میرے ساتھ ہے، جہاں مرضی ویڈیوز بھیجو ، جس پرریمبو نے کہا کہ داتادربار کے سامنے پھنسنے والی ویڈیو بھی میرے پاس ہے، سب ویڈیوز دوں گا۔ڈی آئی جی انوسٹی گیشن شارق جمال کا کہنا ہے کہ مبینہ آڈیو ریکارڈنگ قبضے میں لے لی گئی ہیں، فون کال کی ریکارڈنگ کو کیس کا حصہ بنا رہے ہیں اور کالز کا جائزہ لے رہے ہیں۔