پاکستان میں دراندازی کیلئے طالبان حکومت نے مکمل مدد فراہم کی، گرفتار افغان دہشت گرد کا انکشاف

25  اپریل‬‮  2024

 پاکستان میں دراندازی کرنے والے افغان دہشت گرد نے ہوشروبا انکشافات کرتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ افغان طالبان نے افغانستان کے بارڈر تک انہیں مکمل مدد فراہم کی۔

دہشت گرد حبیب اللہ نے اعترافی بیان میں کہا کہ بلوچستان کے علاقے پشین میں حملے کی منصوبہ بندی افغانستان سے کی گئی، پاکستان کی سیکیورٹی فورسز نے ہمیں نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ہمارے دو ساتھی مارے گئے اور میں زخمی ہوگیا۔ مفتی صاحب کی وجہ سے ہم اور ہمارے گھر والے برباد ہوگئے۔

واضح رہے کہ 23اپریل 2024 کو بلوچستان کے ضلع پشین میں سیکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 3 دہشتگرد ہلاک جبکہ ایک دہشتگرد زخمی حالت میں گرفتارہوا۔

گرفتار دہشت گرد کا نام حبیب اللہ عرف خالد ولد خان محمد ہے۔ حبیب اللہ افغانستان کے علاقے سپن بولدک کا رہائشی ہے۔

افغان سرزمین سے دہشتگردوں کے پاکستان پر حملے دوحہ معاہدے کی سراسر خلاف ورزی ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved