روپے کی قدر مستحکم رکھنے کیلئے اسٹیٹ بینک نے مارکیٹ سے 5 ارب ڈالر خرید لئے

26  اپریل‬‮  2024

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے رواں مالی سال کے دوران روپے کی قدر مستحکم رکھنے کے لیے انٹربینک مارکیٹ سے 5 ارب ڈالر سے زائد خریدے۔

نجی جریدے کی رپورٹ کے مطابق انٹربینک مارکیٹ سے ڈالر خریدنے کے نتیجے میں زرمبادلہ کے ذخائر 8 ارب ڈالر اور شرح تبادلہ 278 روپے برقرار رکھنے میں مدد ملی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کم غیر ملکی قرضے ملنے کی وجہ سے مرکزی بینک نے مداخلت کرکے زرمبادلہ کے ذخائر کو 3 ارب ڈالر سے نیچے جانے سے روکنے کی کوشش کی۔

رپورٹ کے مطابق ڈالر خریداری کے صحیح حجم کو ظاہر نہیں کیا گیا، تاہم امریکی ڈالر کی خریداری 5 ارب ڈالر سے بھی زیادہ ہے۔

ناقدین نے خیال ظاہر کیا کہ اس کی وجہ سے روپے کی قدر انڈر ویلیو رہی، اور مہنگائی کی صورتحال مزید خراب ہوئی، انہوں نے تجویز دی کہ روپے کی قدر بڑھنے کی اجازت دی جائے، جس کے نتیجے میں مہنگائی اور شرح سود میں کمی آسکتی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved