غزہ اور مغربی کنارے پر اسرائیلی حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت 17 فلسطینی شہید

27  اپریل‬‮  2024

غزہ اور مغربی کنارے پر اسرائیلی فوج کے حملوں میں مزید 17 فلسطینی شہید ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق غزہ کے نصیرت کیمپ، خان یونس اور  رفح پر اسرائیلی بمباری سے 15فلسطینی شہید ہوگئے  جب کہ مغربی کنارےکےشہر جنین میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 2 فلسطینی شہید ہوئے۔

عرب میڈیا کا بتانا ہےکہ اسرائیلی فوج نے خواتین اور بچوں سمیت 10 افراد کو نصیرت کیمپ میں شہید کیا جب کہ رات گئے رفح پر اسرائیلی بمباری میں 2 بچوں سمیت مزید 5 افراد شہید ہوگئے۔

دوسری جانب غزہ میں حماس کے نائب سربراہ خلیل الحیا نے کہا ہے کہ اسرائیل کا جنگ بندی مذاکرات سے متعلق جواب موصول ہوا ہے اور حماس اسرائیل کی جانب سے موصول جواب کا جائزہ لے رہا  ہے جس کے بعد ہی کوئی جواب دیا جائے گا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved