سولر پینل لگانے والوں پر ٹیکس عائد کرنے کی تجویز سامنے آگئی

27  اپریل‬‮  2024

گھریلو یا کمرشل سولر پینل لگانے والوں پر ٹیکس عائد کرنے کی تجویز سامے آگئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے سمری وزارت بجلی کو ارسال کر دی، سولر پینل لگانے والوں سے فی کلو واٹ 2 ہزار روپے ٹیکس وصول کرنے کی تجویز دی گئی۔
سولر پینلز سے تابکاری کا خدشہ، ماہرین نے خبردار کردیا

رپورٹ کے مطابق 12 کلو واٹ کے سولر پینل گرڈ سے 2 ہزار روپے فی کلو واٹ وصول کیے جانے کا امکان ہے، ذرائع وزارت توانائی کا کہنا ہے کہ گھریلو یا کمرشل سولرپینل لگانے والوں پر فی کلو واٹ2ہزارروپے ٹیکس ایک بار لگے گا۔
لچکدار مٹیریل سے بنا سولر پینل کتنا فائدہ مند ہے؟

ذرائع کے مطابق 12 کلو واٹ کا سولر پینل لگانے والے صارفین سے 24 ہزار روپے وصول کیے جائیں گے، پاور ڈویژن نے سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کی سمری منظوری کیلئے وزیراعظم کو بھجوا دی۔
پنجاب میں 50 ہزارگھرانوں کو سولر سسٹم دینے کی منظوری
سولر پینلز کی جگہ سولر پینٹ سستی ٹیکنالوجی متعارف

واضح رہے کہ وزرات توانائی حکام کے مطابق مارچ میں بجلی کی طلب میں کمی مجموعی طور پر ساڑھے 7 فیصد ہوئی اور فروری میں 12 فیصد تک کمی ہوئی ہے، جس کا مطلب یہ ہے کہ صارفین نے بجلی کے استعمال میں خاطر خواہ کمی لائی ہے، اعداد شمار کے مطابق نیٹ میٹرنگ سے 55 ملین یونٹس بجلی خریدی گئی اور سولر کے استعمال سے طلب اور امپیکٹ پر ایک بڑا فرق آیا ہے، اس سے بجلی نظام کو ایک اور بڑے مسئلے کا سامنا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved