فواد چودھری کی پی ٹی آئی میں واپسی کا امکان

27  اپریل‬‮  2024

سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کی پی ٹی آئی میں واپسی کے امکان ہے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق بانی چئیرمین پی ٹی آئی کی جانب سے انکو دوبارہ شامل کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے اور اگلے ہفتے فواد چودھری کی بانی چئیرمین سے ملاقات متوقع ہے۔

پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق فواد چودھری کو پارٹی میں اہم ذمہ داری بھی سونپی جانے کا امکان ہے، پارٹی قیادت نے بھی فواد چودھری کی واپسی کی حمایت کر دی ہے۔

واضح رہے کہ رواں ہفتے فواد چوہدری کا اپنے بیان میں کہنا تھا ہماری ساکھ تو پی ٹی آئی ہے، خان صاحب کہیں گے تو کچھ کر لیں گے ورنہ گھر بیٹھ جائیں گے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved