تھانہ بنی گالا میں درج مقدمے میں علی امین گنڈا پور سمیت تمام ملزمان بری

27  اپریل‬‮  2024

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے تھانہ بنی گالا میں درج مقدمے میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور سمیت تمام ملزمان کو بری کر دیا۔

سول جج قدرت اللہ نے کیس کی سماعت کی، مدعی مقدمہ عامر زمان اپنے وکیل رضوان اعظم عباسی کے ہمراہ عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

مدعی نے عدالت کو بتایا کہ وقوعے میں زخمی ہونے والا بندہ ملک سے باہر ہے، عدالت نے مدعی کو ہدایت دی کہ اس کی اسکایپ آئی ڈی دیں۔

عدالت نے اسکائپ کے ذریعے فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے شخص کا بیان ریکارڈ کرانے کی ہدایت کر دی۔

وکیل مدعی نے عدالت کو بتایا کہ علی امین گنڈا پور 109 کی حد تک تھے، ان سے کمپرومائز ہوچکا ہے، نامزد ملزمان کو بھی معاف کردیا ہے۔

عدالت کی جانب سے بیرون ملک ہونے کے باعث متاثرہ شخص محمد ولید کا آن لائن بیان لیا گیا، عدالت نے محمد ولید سے استفسار کیا کہ اس مقدمے میں آپ نے راضی نامہ کرلیا ہے، جس پر محمد ولید نے بیان دیا کہ جی میں نے فی سبیل اللہ معاف کردیا ہے۔

بعد ازاں، عدالت نے علی امین گنڈا پور سمیت تمام ملزمان کو بری کیا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved