ٹانک اور ڈی آئی خان بارڈر سے سیشن جج جنوبی وزیرستان شاکر اللہ مروت اغوا

27  اپریل‬‮  2024

جنوبی وزیرستان کے سیشن جج شاکر اللہ مروت کو مسلح افراد نے اغوا کرلیا۔

ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) حافظ محمد عدنان کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے ٹانک اور ڈیرہ کے بارڈرپرگاؤں بھگوال کے قریب سیشن جج کو اغوا کیا۔

حکام نے بتایاکہ مسلح افراد سیشن جج کی گاڑی اور ڈرائیور کو وہیں چھوڑ گئے اور جج کو ساتھ لے گئے۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے واقعے کا نوٹس لے لیا اور آئی جی کو جج کی بحفاظت بازیابی کیلئے اقدامات کی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا کہ جج کو بازیاب کرانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں اور تمام دستیاب وسائل بروئے کار لایا جائیں۔

علی امین گنڈاپور کا کہناتھاکہ واقعہ قابل مذمت اور افسوسناک ہے، ملوث عناصر قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved