حکومت سوشل میڈیا سے متعلق قانون سازی پر کام کر رہی ہے، وزیر قانون اعظم نذیر

28  اپریل‬‮  2024

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ حکومت سوشل میڈیا سے متعلق قانون سازی پر کام کر رہی ہے، انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کے رویے پر مزید پالیسی گائیڈ لائنز متعارف کرائی جائیں گی۔ 

اپنے ایک بیان میں وزیر قانون نے کہا کہ  وہ اظہار رائے کے حامی ہیں، ڈیجیٹل رائٹس اور قابل اعتراض مواد کے معاملے میں جلد بہتری آئے گی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ سوشل میڈیا بندش کا مسئلہ صرف پاکستان میں نہیں، امریکا، کینیڈا اور آسٹریلیا میں بھی سوشل میڈیا کے مسائل موجود ہیں۔

وزیر قانون کا یہ بھی کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی سابق اتحادی حکومت نے سوشل میڈیا سے متعلق کمیٹی بھی بنائی تھی مگر پھر نگران حکومت آگئی جس کی وجہ سے کام رک گیا ۔

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہاکہ میٹا اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ساتھ مشاورت کر  رہے ہیں اور ان کا مؤقف بھی سن رہے ہیں، سوشل میڈیا سے متعلق پالیسی پر دوبارہ کام شروع کر دیا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved