پی ٹی آئی مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی مگر ادارے تیار نہیں، شرجیل میمن

28  اپریل‬‮  2024

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ پچھلے ڈیڑھ سال سے پی ٹی آئی کا ہرگروہ ڈیل کی درخواستیں دے رہا ہے۔

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے اپنے بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی ایک طرف اداروں کےخلاف مہم چلارہی ہے اور دوسری طرف منتیں کر رہی ہے، پی ٹی آئی کا وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور دہشتگردوں کی طرح اسلام آباد پر چڑھائی کی دھمکیاں دے رہا ہے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ اسلام آباد پر قبضےکی دھمکی سے ثابت ہوگیا پی ٹی آئی کے وزیراعلیٰ کے عزائم دہشتگردانہ ہیں، پی ٹی آئی والے پہلے سوشل میڈیا پر اور اب دارالخلافہ میں دہشتگردی کی باتیں کر رہے ہیں، پی ٹی آئی مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے مگر ادارے تیار نہیں ہیں۔

سینئر صوبائی وزیر نے یہ بھی کہا کہ داخلی گروہ بندی کا شکارپی ٹی آئی کے اندر ہر گروہ کا اپنا بیانیہ ہے، پچھلے ڈیڑھ سال سے پی ٹی آئی کا ہرگروہ ڈیل کی درخواستیں دے رہا ہے، اداروں کےخلاف مہم چلانے والےکس منہ سے اداروں سے مذاکرات کی بات کر رہے ہیں۔

وزیراطلاعات سندھ نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی نے پہلے اداروں کے خلاف مہم چلائی اور اب انہیں سیاست میں دھکیل کر متنازع بنانا چاہتی ہے، پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی کے بیان سے ظاہر ہوتا ہے یہ کیسے عوام کو بیوقوف بنا کر اداروں سے لڑاتے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved