اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کیلئے کل بھی تیار تھے، آج بھی تیار ہیں، رؤف حسن

28  اپریل‬‮  2024

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ترجمان رؤف حسن نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کےلیے کل بھی تیار تھے، آج بھی اور آئندہ بھی رہیں گے، مگر ان کی طرف سے اب تک کوئی رابطہ نہیں ہوا۔

 رؤف حسن نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کےلیے سوا سال سے کمیٹی بنائی ہوئی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم نے ہمارا مینڈیٹ چرایا ہے، ان سے کوئی بات چیت نہیں ہوگی، حکومتی جماعتیں مذاکرات میں سنجیدہ ہیں تو پہلے ہمارا مینڈیٹ واپس کریں، یہ چوری کیا ہوا مینڈیٹ ان کو چھوڑنا پڑے گا۔

رؤف حسن نے مزید کہا کہ سیاسی جماعتوں سے بات نہ کرنا چاہتے تو سیاسی جماعتوں کا اتحاد نہ بنتا، ن لیگ، پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے ساتھ ہم انگیج نہیں کریں گے، ہمارا سیاسی اتحاد مزید بڑھے گا۔

 ترجمان پی ٹی آئی  نے کہا کہ اس وقت حکمران صرف مہریں ہیں، ان کے پاس کوئی طاقت نہیں، جب تک سیاسی معاملات میں اسٹیبلشمنٹ کی مداخلت رہتی ہے جمہوریت کی جڑیں مضبوط نہیں ہو سکتیں، شہریار آفریدی کا بیان پارٹی پوزیشن نہیں، اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنے کا مقصد ان کو ان کا آئینی کردار بتانا ہے۔

 رؤف حسن نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو اگر ڈیل کرکے آنا ہوتا تو 9 ماہ جیل میں نہ ہوتے، ریاستی جبر صرف پی ٹی آئی کے ساتھ کیا جا رہا ہے، تعین کرنا ہوگا کہ ترقی کی راہ میں رکاوٹ کون ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved