کسانوں کو ٹیوب ویل سولرکیلئے بلاسود قرضے دیے جائیں، ہمایوں اختر

28  اپریل‬‮  2024

سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر نے این اے97 میں اہل علاقہ اور معززین سے ملاقاتیں کیں۔

ممبر قومی اسمبلی سعداللہ بلوچ، سردار سکندر جتوئی اور دیگر بھی ہمایوں اختر کے ہمراہ موجود تھے۔

اس موقع پر ہمایوں اختر خان نے کہا کہ حکومت کسانوں سے سرکاری قیمت پرگندم کی خریداری شروع کرے اور کسانوں کو ٹیوب ویل سولرکے لیے بلاسود قرضے دیے جائیں۔

ہمایوں اختر خان نے کہا کہ موسم کی غیر متوقع صورتحال کی وجہ سے بھی کسان پریشان ہے، کسانوں کو ریلیف دینےکی اسکیموں میں پسند ناپسند شامل نہ ہو۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved