شریف خاندان میں عہدوں کی بندر بانٹ جاری ہے، بیرسٹر سیف

29  اپریل‬‮  2024

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا اور رہنما تحریک انصاف بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ شریف خاندان میں عہدوں کی بندر بانٹ جاری ہے۔

اپنے بیان میں بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا کہنا تھا کہ شریف خاندان اہم قومی عہدے گھر میں بانٹ رہا ہے، اسحاق ڈار کو وزیر خارجہ کے عہدے میں سکون نہیں تھا انہیں ڈپٹی وزیر اعظم بنا دیا گیا، آئین میں ڈپٹی وزیر اعظم کے عہدے کی کوئی گنجائش نہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بنانا ریپبلک بنانے میں شریف خاندان کوئی کسر نہیں چھوڑ رہے، پنجاب کی راج کماری اداکاری کرتے نہیں تھکتی، وزیر اعلیٰ بننے پر تسلی نہیں ہوئی تو پولیس کی وردی پہن لی۔

بیرسٹر ڈاکٹرسیف کا مزید کہنا تھا کہ مینڈیٹ چور شریف خاندان جعلی حکومت میں خواہشات پورے کر رہا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved