پی ٹی آئی کے رہنما مذاکرات نہیں مقدمات سے نجات چاہتے ہیں، عرفان صدیقی

29  اپریل‬‮  2024

مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما مذاکرات نہیں مقدمات سے نجات  چاہتے ہیں، پی ٹی آئی والے نجات دہندہ کی تلاش میں ہیں، ہم مذاکرت کرسکتے ہیں نجات نہیں دلاسکتے۔

 پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ  یہ ایوان میں کی گئی ان کی مذاکرات کی پیشکش کو نہیں سمجھ سکےکہ یہ کیا ہے، دو دن میں پی ٹی آئی کے پانچ مختلف مؤقف سامنے آئے ہیں، ایک فوج سے تو دوسرا سیاستدانوں سے مذاکرات کا کہتا ہے، تیسرا کہتا ہے ن لیگ، پی پی یا ایم کیو ایم سے بات نہیں ہوگی، یہ مذاکرات نہیں صرف مقدمات سے نجات چاہتے ہیں۔

عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ ہم سیاسی اور معاشی امور سمیت ایوان کے معاملات پر بات کرنا  چاہتے ہیں، حکومت بہترین چل رہی ہے اور ان کے بغیر بھی چلےگی۔

رہنما ن لیگ کا کہنا تھا کہ حکومت بہترین چل رہی ہے اور  ان کے بغیر بھی بہترین چلے گی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved