اسٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ، 100 انڈیکس 73 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

29  اپریل‬‮  2024

پاکستان اسٹاک مارکیٹ تاریخ ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہنڈریڈ انڈیکس 73 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا۔

پیر کو کاروبار کے آغاز پر اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیا، 100 انڈیکس 558 سے زائد پوائنٹس بڑھ کر 73ہزار 303کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

خیال رہے کہ 26 اپریل کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھی گئی تھی اور بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 771 پوانٹس اضافے کے بعد 72 ہزار742 پوانٹس کی ریکارڈ سطح پر بند ہوا تھا۔

واضح رہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا، جس میں پالیسی ریٹ کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا، گزشتہ مہینے مرکزی بینک نے مسلسل چھٹے اجلاس میں شرح سود 22 فیصد پر برقرار رکھا تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved