گندم کے معاملے پر نگران حکومت نے غلط فیصلے کئے، احسن اقبال

29  اپریل‬‮  2024

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے گندم کے معاملے پر نگران حکومت کو غلط فیصلوں کا ذمہ دار قرار دید یا۔

نجی ٹی وی سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ نگران حکومت گندم کی درآمد کےغلط فیصلےکرکےگئی جس کے باعث آج کسان پریشان ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سب کو پتا تھا اس سال گندم وافر ہوگی اداروں کے پاس اعداد وشمار تھے لیکن ایک ارب ڈالرکی گندم منگوالی گئی حالانکہ ملک میں وافرگندم موجود تھی، جس  نے یہ فیصلے کیے اسے سزا ملنی چاہیے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے پاسکو کا خریداری کا ہدف بڑھا دیا ہے، صوبوں کو بھی کسانوں سے بات چیت کرنی چاہیے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved