شریف خاندان اور زرداری دونوں بادشاہت چاہتے ہیں: شیریں مزاری

30  اپریل‬‮  2024

سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ شریف خاندان اور زرداری دونوں بادشاہت چاہتے ہیں۔ 

راولپنڈی میں فواد چوہدری اور شیریں مزاری انسدادِ دہشت گردی عدالت پہنچے۔

اس موقع پر شیریں مزاری نے عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت میں بیٹھے لوگ بادشاہت چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ ہم روز انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں کیس بھگتنے آتے ہیں۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ لگتا ہے صرف پی ٹی آئی والے دہشت گرد ہیں اور کوئی نہیں، موجودہ حکومت کی کوئی کارکردگی نہیں ہے۔

ایک صحافی نے ان سے سوال کیا کہ آپ پی ٹی آئی میں واپس جا رہی ہیں یا نہیں؟

شیریں مزاری نے جواب دیا کہ ابھی کچھ نہیں کہہ سکتی، فی الحال میں نے سیاست چھوڑ دی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved