نگران حکومت میں ایک شخص نے گندم سے 85 ارب کا منافع کمایا: عون عباس کا دعویٰ

30  اپریل‬‮  2024

پی ٹی آئی رہنما عون عباس نے دعویٰ کیا ہےکہ نگران حکومت میں ایک شخصیت نے یوکرین سے گندم درآمد کرکے اربوں روپے منافع کمایا۔

 سینیٹر عون عباس نے دعویٰ کیا کہ نگران حکومت میں ایک شخص نے یوکرین سے گندم درآمد کر کے 85 ارب روپے کا منافع کمایا۔

گندم کی خریداری کےمعاملے اور کسانوں کے احتجاج پر بات کرتے ہوئے طلال چوہدری بھی بول اٹھے۔

طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ جس طرح کسان مظلوم ہے اسی طرح پنجاب حکومت بھی مظلوم ہے۔

اسی دوران سینیٹر فیصل واوڈا نے مطالبہ کیا کہ جو بھی گندم درآمد اسکینڈل میں ملوث ہے، اس کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہیے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved