جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے،علی امین گنڈا پور

1  مئی‬‮  2024

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا اس حکومت کا تختہ الٹنا ہے ہم الٹ کر دکھائیں گے۔

 وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے کہا کہ عوام نے الیکشن کے دن جواب دیا سب کی جڑیں ہل گئیں، بانی پی ٹی آئی بات کریں گے تو اپنی شرائط کے مطابق کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا کوئی ذاتی مفاد نہیں وہ پاکستان کے لیے ہی بات کریں ورنہ نہیں کریں گے۔

ایک سوال کے جواب میں علی امین گنڈا پور نے کہا کہ چاہتے ہیں 9 مئی کے واقعات پر جوڈیشل کمیشن بنے، کابینہ کے ذریعے بھی چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ سے جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ کرسکتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ چاہتا ہوں اسمبلی کے ذریعے قرارداد آئے پھر 9 مئی پر جوڈیشل کمیشن بنے، اسمبلی کے ذریعے مطالبہ آئے گا تو اس میں وزن بھی ہوگا۔

وزیر اعلیٰ کے پی نے کہا کہ چیف الیکشن کمیشن کی جانب سے آئین کی خلاف ورزی کی گئی، ہماری مخصوص نشستیں ہمیں تو نہیں دی گئیں بلکہ بانٹ دی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ آئین کی بار بار خلاف ورزی ہورہی ہے، الیکشن کمیشن نے وفاق کو بھی کہہ دیا کہ قانون سازی بعد میں کرلیں، خصوصی نشستوں کے لیے ہم الیکشن کمیشن سے ملاقات کریں گے۔

علی امین گنڈا پور نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف کیسز میں قانون کی بالادستی اور میرٹ نہیں، عدلیہ کی آزادی پر شک نہیں لیکن وہ خود کہہ رہے ہیں کہ ہم مجبور ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved