پتا نہیں وہ ہمیں ڈانٹ رہے تھے یا اپنے سسرال والوں کو؟ مولانا کا کیپٹن (ر) صفدر کے خطاب پر طنز

2  مئی‬‮  2024

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر  کو طنز کا نشانہ بنایا ہے۔

لاہور میں فلسطین کانفرنس سے خطاب میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ یہاں بلاوجہ شہبازشریف کی شکایت کی گئی اس بیچارے کی حکومت ہی کب ہے؟

انہوں نے کہا کہ بات ان کی جائے جن کی حکومت ہے اور اب ان کی بات کرنی پڑے گی۔

کیپٹن (ر) صفدر کے خطاب پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پتہ نہیں وہ ہمیں ڈانٹ رہے تھے یا اپنے سسرال والوں کو؟

غزہ کے حوالے سے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ آج فلسطین میں عام شہریوں، اسپتالوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، فلسطین میں بچوں اور خواتین سمیت 35 ہزار افراد کو شہید کر دیا گیا، امریکا انسانی حقوق کا علمبردار نہیں قاتل ہے۔

انہوں نے کہا کہ غزہ کے معاملے پرمسلم ممالک کو ہمت نہیں ہوئی، جنوبی افریقا عالمی عدالت انصاف میں چلا گیا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved