اسرائیل، سعودی تعلقات کا قیام تنازعات کا حل نہیں، خامنہ ای

2  مئی‬‮  2024

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ اِی نے کہا ہے کہ اسرائیل، سعودی تعلقات قائم کروانے کی کوششوں سے مشرق وسطیٰ کے تنازعات حل نہیں ہوں گے۔

اپنے بیان میں ایرانی سپریم لیڈر نے کہا کہ کچھ لوگوں کا خیال ہے پڑوسی ممالک کے تعلقات جبراً قائم کروا کر مسائل حل ہوجائیں گے، جو لوگ ایسا سمجھتے ہیں وہ غلط ہیں۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایرانی سپریم لیڈر نے خود تو ایران میں حکومت مخالف مظاہروں کو بری طرح کچلا اور اب اسرائیل سے تعلقات قائم کرنے والی عرب ریاستوں کے عوام کو ان کی حکومتوں کے خلاف اُکسا رہے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق امریکی وزیر خارجہ نے کہا تھا کہ سعودی عرب اسرائیل سے تعلقات قائم کر لے تو امریکا سعودیہ کو سیکیورٹی پیکج دینے کے لیے تیار ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved