مولانا کے مارچ سے سختی کرنے کا ارادہ نہیں ، بات کرکے معاملہ طے کرینگے ، رانا ثناء

2  مئی‬‮  2024

وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن کے مارچ سے سختی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، بات کریں گے۔

آج  کراچی میں  ہونے والے مولانا فضل الرحمٰن کے جلسے سے متعلق رانا ثنا نے کہا کہ ، مولانا سے احترام کارشتہ ہے، ان سے بات کریں گے، ماضی میں بھی ہوئی ہے، نوازشریف اور شہباز شریف سے ان کے ذاتی تعلقات ہیں۔

رانا ثناء نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن کی بات سمجھنے اور اپنی بات سمجھانے کی کوشش کریں گے، معاملے کو خوش اسلوبی سے طے کریں گے۔ جب تک سب سر جوڑ کر نہیں بیٹھیں گے ، سیاسی عدم استحکام رہے گا، مولانا فضل الرحمٰن سے بات ہوتی رہی ہے اور ہو گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے سنجیدگی کا مظاہرہ ہو تو بات کی جا سکتی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved