آصف زرداری پیپلزپارٹی کی صدارت سے مستعفی

2  مئی‬‮  2024

 صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت سے استعفی دے دیا۔

آصف زرداری نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو اس حوالے سے آگاہ بھی کردیا۔

واضح رہے کہ آصف علی زرداری مارچ میں ملک کے  14 ویں صدر منتخب ہوئے تھے۔

وہ اس سے قبل 2008 سے 2013 تک بھی ملک کے صدر رہ چکے ہیں۔ ان کے پچھلے دور صدارت میں 18 ویں آئینی ترمیم منظور کی گئی تھی، جس کے تحت صدر کو حاصل زیادہ تر اختیارات وزیراعظم اور پارلیمان کو منتقل کر دیے گئے تھے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved