آٹھ لاکھ سے زائد پاسپورٹ کی پرنٹنگ التوا کا شکار، بیک لاگ ختم کرنے کیلئے فنڈز جاری

2  مئی‬‮  2024

وزرات خزانہ نے  پاسپورٹ کا موجودہ بیک لاگ ختم کرنےکےلیے فنڈز جاری کردیے۔

پاسپورٹ آفس کے ذرائع کے مطابق  پرنٹنگ مشینز اور ای پاسپورٹ مشینزکی خریداری کے ٹینڈرز کا انٹرنیشنل اشتہار دے دیا گیا ہے جب کہ چھپائی میں استعمال ہونے والے لیمینیشن پیپرز کے ٹینڈرز کا بھی انٹرنیشنل اشتہار جاری ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاسپورٹ مشینری اورلیمینیشن پیپرکی خریداری مکمل ہوتے ہی بیک لاگ ختم ہوجائےگا، اس وقت 8 لاکھ سےزیادہ پاسپورٹ کی پرنٹنگ التوا کا شکارہے۔

پاسپورٹ اینڈ امیگریشن حکام  کے مطابق یومیہ 20 سے 25 ہزار پاسپورٹ کی پرنٹنگ جاری ہے جب کہ  روازنہ کی بنیاد پرپاسپورٹ اجرا کی 40 سے45 ہزار درخواستیں آرہی ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved