وزیر اعظم نے ججوں کی تعیناتی کیلئے آئینی ترمیم کی ہدایت کر دی ہے: اعظم نذیر تارڑ

4  مئی‬‮  2024

وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ ہم چاہتے ہیں ججز کی تعیناتی کے نظام میں بیلنس ہونا چاہیے۔

 اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے ججوں کی تعیناتی کے لیے آئینی ترمیم کی ہدایت کردی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ججوں کی تقرری کے معاملے میں پارلیمانی کمیٹی کی حیثیت ربر اسٹمپ سے زیادہ نہیں، ہم چاہتے ہیں ججز کی تعیناتی کے نظام میں بیلنس ہونا چاہیے۔

وزیر قانون نے مزید کہا کہ 18ویں ترمیم میں بھی ججز کی تقرری میں توازن رکھا گیا تھا، 19ویں ترمیم کے بعد پارلیمانی کمیٹی کی حیثیت ربر اسٹیمپ ہوگئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس کی مدت ملازمت کے حوالے سے تجاویز گردش کر رہی ہیں، ان تجاویز کو یکسر مسترد نہیں کروں گا۔

سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے یہ بھی کہا کہ تجاویز ہیں کہ چیف جسٹس کی مدت ملازمت 3 سال کی جائے یا پھر سپریم کورٹ کے ججوں کی ریٹائرمنٹ کی عمر 65 سال سے بڑھا کر 68 سال کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ بطور وزیر قانون مجھے اب تک ان تجاویز پر کام کرنے کی ہدایت نہیں ملی ہے لیکن میں انہیں مسترد نہیں کررہا ہوں۔

وزیر قانون نے کہا کہ اگست 2023ء میں ایک جج کے گھر میں کیمروں کا بتایا گیا تھا، اُس وقت نگراں حکومت آچکی تھی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved