صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل کی منظوری دے دی

4  مئی‬‮  2024

صدر مملکت آصف علی زرداری نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی۔

صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت دی جہاں اس ترمیمی بل کا مقصد ٹیکسوں اور ڈیوٹیز سے متعلق قوانین میں ترامیم کرنا ہے۔

ترمیمی بل کے ذریعے سیلز ٹیکس ایکٹ 1990 کے سیکشن 30 ڈی ڈی ڈی، 43، 45 بی، 46 اور 47 میں ترامیم کی گئی ہیں۔

ترمیمی بل کی مدد سے وفاقی ایکسائز ایکٹ 2005 کے سیکشن 29، 33، 34 اور 38 میں ترامیم کی گئی ہیں۔

ترمیمی بل کے ذریعے انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے سیکشن 122۔اے، 124، 126 اے ، 130، 131، 132، 133 اور 134۔اے میں ترامیم کی گئی ہیں۔

ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 قومی اسمبلی سے 29 اپریل 2024 کو پاس ہوا تھا اور صدر مملکت نے ترمیمی بل کی منظوری وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر دی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved