آج مقامی اور عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت کیا رہی؟

4  مئی‬‮  2024

سونے کی فی تولہ قیمت میں آج بھی سینکڑوں روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 1600 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 38 ہزار روپے کا ہو گیا ہے۔

دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 1257 روپے کی کمی واقع ہوئی ہے جس کے بعد اس کے ریٹ 2 لاکھ 4 ہزار 47 روپے ہو گئے ہیں۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی منڈی میں سونا 4 ڈالر اضافے سے 2301 ڈالر فی اونس کا ہو گیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ کئی روز سے پاکستان میں سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے اور گزشتہ روز بھی فی تولہ سونا 1400 روپے سستا ہوا تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved