چیئرمین پی اے سی کا انتخاب، پی ٹی آئی کے سینئر رہنماؤں نے شیر افضل مروت کی مخالفت کردی

4  مئی‬‮  2024

چیئرمین پی اے سی کے انتخاب کے معاملے میں شیر افضل مروت کے نام پر اپوزیشن کے اندر بھی اختلافات سامنے آ گئے۔

تفصیلات کے مطابق اسد قیصر، شیخ وقاص اکرم، جنید اکبر، زین قریشی نے پی اے سی کی چئیرمین شپ کے لیے لابنگ شروع کر دی، پارٹی کے سینیر رہنماؤں نے شیر افضل مروت کو چئیرمین پی اے سی بنانے کی مخالفت کر دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ارکان نے رائے دی ہے کہ پارٹی کے سینئر ارکان میں سے کسی کو یہ اہم کمیٹی کی چئیرمین شپ دینی چاہیے تاہم  اختلافات کی وجہ سے اپوزیشن نے ابھی تک کوئی نام اسپیکر کو تحریری طور پر نہیں دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن نے حکومت سے بھی اس معاملے پر کوئی رابطہ نہیں کیا، حکومت کی حمایت کے بغیر اپوزیشن ارکان میں سے کوئی بھی پی اے سی کا چئیرمین نہیں بن سکتا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved