حامد خان کی چیف جسٹس کے عہدے کی مدت فکس کرنیکی ممکنہ آئینی ترمیم کی مخالفت

6  مئی‬‮  2024

پی ٹی آئی رہنما اور سینئر وکیل سینیٹر حامد خان نے چیف جسٹس کے عہدے کی مدت فکس کرنے کی ممکنہ آئینی ترمیم کی مخالفت کردی۔

 حامد خان نے کہا کہ تحریک انصاف اور پوری وکلا برادری اس ترمیم کی مخالفت کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ پہلے بھی چیف جسٹس صاحبان کو توسیع دینے کی کوششیں ہوتی رہی ہیں مگر وکلا برادری نے ہمیشہ مخالفت کی، ایسی ترامیم کا مقصد عدلیہ میں تقسیم پیدا کرنے کی کوشش ہوتی ہے۔

حامد خان کا کہنا تھا کہ کچھ ججوں کے ساتھ زیادتی کی جاتی ہے، کچھ کو خوش کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved