ایسا جنگ بندی معاہدہ چاہتے ہیں جس میں اسرائیلی جارحیت کا مکمل خاتمہ ہو، اسماعیل ہنیہ

6  مئی‬‮  2024

غزہ جنگ بندی معاہدے کی کوششیں جاری ہیں اس حوالے سے حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ حماس جامع معاہدے پر پہنچنے کی خواہشمند ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ ایسا معاہدہ چاہتے ہیں کہ جس میں اسرائیلی جارحیت کا مکمل خاتمہ ہو۔

اسماعیل ہنیہ نے کہا غزہ سے اسرائیلی انخلا اور قیدیوں کا سنجیدگی سے تبادلہ معاہدے میں شامل ہو۔

حماس کے سربراہ کا کہنا ہے کہ نیتن یاہو جارحیت جاری رکھنے اور تنازع کا دائرہ بڑھانے کے ذمہ دار ہیں۔

اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ نیتن یاہو ثالث کاروں اور دیگر فریقوں کی کوششوں پر پانی پھیرنے کے ذمہ دار ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved