سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق اپیل، حکومت کی لارجر بینچ تشکیل دینے کی استدعا

6  مئی‬‮  2024

سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق اپیل پر سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران وفاقی حکومت نے لارجر بینچ تشکیل دینے کی استدعا کر دی۔

جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ سماعت کر رہا ہے۔

دورانِ سماعت وفاقی حکومت نے لارجر بینچ تشکیل دینے کی استدعا کی۔

جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ موجودہ کیس آئین کے آرٹیکل 185 کے تحت اپیل میں سن رہے ہیں، موجودہ کیس آرٹیکل 184/3 کے تحت دائر نہیں ہوا، ابھی تو اپیلوں کے قابلِ سماعت ہونے پر فیصلہ ہونا ہے، قابلِ سماعت ہونا طے پا جائے پھر لارجر بینچ کا معاملہ بھی دیکھ لیں گے۔

سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن حکام کو ریکارڈ سمیت فوراً طلب کر لیا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved