پرویز الہٰی کو ان کی مرضی کے مطابق طبی سہولتیں فراہم کرنے کا حکم

6  مئی‬‮  2024

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کو ان کی مرضی کے مطابق طبی سہولتیں فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے پرویز الہٰی کو اسپتال منتقل کرنے یا گھر کو سب جیل قرار دینے کی درخواست منظور کر لی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ پرویز الہٰی کی عمر 78 سال ہے، علاج سے متعلق معاملہ بھی دیکھ لیں۔

عدالت نے کہا کہ وزارت داخلہ 15 دن میں پرویز الہٰی کو ہاؤس اریسٹ کا پروسیجر مکمل کرے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved