قومی اسمبلی کی پارلیمانی جماعتوں کا اجلاس بدھ کی شام 4 بجے طلب

6  مئی‬‮  2024

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے قومی اسمبلی میں موجود پارلیمانی جماعتوں کا اجلاس بدھ کی شام 4 بجے طلب کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق پارلیمانی جماعتوں کے اجلاس میں آئندہ مالی سال کے لیے ہونے والے بجٹ اجلاس سمیت دیگر پارلیمانی امور پر مشاورت کی جائے گی۔

وفاقی وزیر پارلیمانی امور اعظم تارڑ اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما طارق فضل چوہدری کو اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

ان کے علاوہ سنی اتحاد کونسل کے عامر ڈوگر ، پیپلزپارٹی کے اعجاز جاکھرانی، ایم کیو ایم پاکستان کے امین الحق، جمعیت علمائے اسلام فضل الرحمٰن (جے یو آئی ف) کے نور عالم خان اور پاکستان مسلم لیگ (ق) کے چوہدری سالک حسین کو بھی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

استحکام پاکستان پارٹی کے گل اصغر خان اور بلوچستان عوامی پارٹی کے خالد مگسی کو بھی اجلاس میں مدعو کیا گیا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved