خیبرپختونخوا کابینہ کی اپنی مراعات میں اضافے کی منظوری

6  مئی‬‮  2024

خیبرپختونخوا کابینہ نے وزرا کی مراعات میں اضافے سے متعلق بل کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق کابینہ ممبران کے لیے گھروں کے کرائے کے لیے رقم 70 ہزار سے بڑھا کر 2 لاکھ کر دی گئی، اطلاق ان کابینہ اراکین کے لیے جنہیں سرکاری گھر آلاٹ نہیں کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق جن وزرا کو سرکاری گھر آلاٹ نہیں کیا گیا، انہیں 2 لاکھ روپے تک گھر کرائے پر لینے کی اجازت ہوگی، رقم میں یوٹیلٹی بلز بھی شامل ہوں گے۔

اس کے علاوہ کابینہ ارکان کے گھروں کی تزئین و آرائش کی رقم 5 لاکھ سے بڑھا کر 10 لاکھ کرنے کی بھی منظوری دی گئی ہے۔

بل کی منظوری وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت ہونے والے کابینہ اجلاس میں دی گئی، بل کو اب صوبائی اسمبلی میں منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved